ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورومیں پھر پیش آئی غیراخلاقی پولس گری کی واردات؛ لڑکا اور لڑکی کے ساتھ غنڈہ گردی کے الزام کے بعد پولس نے تین ملزموں کو کیا گرفتار

منگلورومیں پھر پیش آئی غیراخلاقی پولس گری کی واردات؛ لڑکا اور لڑکی کے ساتھ غنڈہ گردی کے الزام کے بعد پولس نے تین ملزموں کو کیا گرفتار

Sat, 23 Dec 2023 19:42:27    S.O. News Service

منگلورو:23؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) بھلے ہی کانگریس حکومت کی طرف سے غیر اخلاقی پولس گری کے واقعات پر پولس کی طرف سے کاروائی کی جارہی ہو، مگر شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کی طرف سے غنڈہ گردیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔  تازہ واردات میں کیرلا سے مینگلورپہنچنے والے لڑکا اور لڑکی پرمبینہ طور پرغنڈہ گردی کرتے ہوئے اُن پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے بعد منگلورو کی بندر تھانہ پولس نے تین ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت بنٹوال کے مکین سندیش (28)، پرشانت(31) اور رونیت(31) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاگیا ہےکہ 21 ڈسمبر بروز جمعرات  کی دوپہر ایک بجے کیرلا سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا اورلڑکی ملاگریس کے قریب گھوم پھر رہے تھے توسندیش نامی ملزم نے انہیں روک کر شناخت پوچھی پھر لڑکا مسلم اور لڑکی ہندو ہونے کا شبہ جتاتے ہوئے دونوں سے شناختی کارڈ دکھانے کے لئے کہا۔ لڑکا اور لڑکی نے سندیش سے الجھنے کے بجائے آٹو کے ذریعے وہاں سے روانہ ہونے کو ترجیح دی اور آٹو میں بیٹھ گئے، جس پرسندیش نے آٹو ڈرائیور کو دھمکاتے ہوئے آٹو کو روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران مزید دو افراد وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے سندیش کا ساتھ دیتے ہوئے لڑکا اور لڑکی کو دھمکانے لگے، مگر آٹو ڈرائیور نے لڑکا اورلڑکی دونوں کو بحفاظت ریلوے اسٹیشن چھوڑدیا، جس کے بعد بندر پولس تھانہ  میں شکایت درج کرائی گئی، جس پر کاروائی کرتےہوئے پولس نے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


Share: